عالمی نمائش آٹو مکینکا استنبول میں پاکستان کی 11کمپنیاں شرکت کریں گی

عالمی نمائش آٹو مکینکا استنبول میں پاکستان کی 11کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی(اکنامک رپورٹر)ترکی کے شہر استنبول میں 5 اپریل سے شروع ہونیوالی آٹو پارٹس و ایسیسریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکا استنبول میں پاکستان کی 11کمپنیاں شریک ہونگی۔ اس چار روزہ آٹو نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پاکستان پویلین کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں 10کمپنیاں اپنے اسٹالز لگائیں گی جبکہ ایک کمپنی انفینیٹی انجینئرنگ براہ راست نمائش میں شریک ہوگی،آٹو مکینکا استنبول میں پاکستان آٹو اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ایک 20رکنی وفد بھی شریک ہوگا ،نمائش میں پاکستان سے 50سے زائد آٹو پارٹس و ایسیسریز کے خریدار بھی شرکت کرینگے ،گزشتہ برس ہونیوالی آٹو مکینکا استنبول میں 33ممالک کے 1217نمائش کنندگان نے اسٹالز لگائے تھے جبکہ نمائش میں 110ممالک سے تعلق رکھنے والے 44ہزار کے قریب خریدار موجود تھے۔

مزید : کامرس