سٹیج ڈرامہ’’آئی ہیٹ یو‘‘ شالیمار تھیٹر میں کامیابی سے جاری
لاہور(فلم رپورٹر)رائٹروڈائریکٹر اجمل ملک کا نیاسٹیج ڈرامہ’’آئی ہیٹ یو‘‘ شالیمار تھیٹر میں کامیابی سے جاری۔اس ڈرا کی کاسٹ میں ہماء علی،حامد رنگیلا،مختارچن،آفرین،عظیم وکی،اسد مکھڑا،شجرعباس،طوطی مراد اور دیر شامل ہیں۔’’آئی ہیٹ یو‘‘ کے ذریعے آفرین کی تین ہفتے بعد شالیمار تھیٹر میں واپسی بھی ہوئی ہے جو اس دوران تماثیل تھیٹر کے ڈرامے میں کام کررہی تھیں۔اس بارے میں اجمل ملک کا کہنا ہے کہ تمام فنکاروں نے ڈرامے کی ریہرسل بڑی محنت سے کی ہے اور یہ ڈرامہ شائقین کی توقعات کے عین مطابق ہے۔