بلال اور عروسہ کی شادی کی تیسری سالگرہ

بلال اور عروسہ کی شادی کی تیسری سالگرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویڑن کے معروف فنکارجوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی۔اس موقع پر جہاں انہوں نے اپنے گھر پر تقریب کا اہتمام کیا وہیں دونوں کو نجی چینل کے مارننگ شومیں بھی مدعوکیا گیا جہاں گفتگو کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالی کا بے حدشکر اداکرتے ہیں جس نے ہمیں خوبصورت جیون ساتھی عطاکیا۔بلال قریشی کاکہناتھا کہ عروسہ قریشی سے شادی کے بعد ان کی زندگی بہت مطمئن ہے۔یاد رہے کہ دونوں فنکاروں نے لومیرج کی تھی۔

مزید :

کلچر -