گلوکار و اداکار علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘ ‘کا ٹیزر جاری

گلوکار و اداکار علی ظفر کی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘ ‘کا ٹیزر جاری

لاہور(فلم رپورٹر)مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی فلم ’’طیفہ اِن ٹربل‘ ‘کا ٹیزر جاری کرکے اس سوال کا جواب دے دیا ہے کہ’ طیفہ کون ہے‘؟ علی ظفر ان دنوں اپنی پہلی پاکستانی فلم’طیفہ ان ٹربل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مایا علی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم علی ظفر اور مایا علی سمیت فلم کے ہدایت کار احسن رحیم کی بھی ڈیبیو فلم ہوگی۔علی ظفر نے بڑے ہی دلچسپ انداز میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کا آغاز کیا تھا جس کے باعث سب لوگ تجسس میں مبتلا ہوگئے اور مداحوں سمیت کرکٹرز بھی پوچھتے نظر آئے۔

مزید : کلچر