زینت نور نے ذوالفقارعطرے کی شاگردی اختیارکرلی

زینت نور نے ذوالفقارعطرے کی شاگردی اختیارکرلی

لاہور(یو این پی)گلوکارہ زینت نورنے موسیقارذوالفقارعلی عطرے کی شاگردی اختیارکرلی۔ اس حوالے سے باقاعدہ تقریب موسیقارکی اکیڈمی مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن میں ہوئی۔واضح رہے کہ زینت نور اس سے قبل بھی گلوکاری کررہی ہیں تاہم انہوں نے اپنے فن میں نکھار پیدا کرنے کیلئے موسیقار ذوالفقار علی عطرے کی شاگردی میں آنے کافیصلہ کیا۔ زینت نورکا کہناتھا آج میری زندگی کاسب سے بڑادن ہے کہ مجھے ایک عظیم موسیقارکی شاگردی اختیار کرنے کاشرف حاصل ہوا۔ ذوالفقارعلی عطرے کا کہنا تھا میری خواہش ہے کہ زینت نور اپنی گائیکی کی بدولت پاکستان کی بڑی سنگربن جائیں۔

مزید : کلچر