فلموں میں نئے موضوعات کی ضرورت ہے: غلام محی الدین

فلموں میں نئے موضوعات کی ضرورت ہے: غلام محی الدین

لاہور(اے پی پی )نامورہیرواداکار غلام محی الدین نے کہاہے کہ اب ہمیں فلموں میں نئے موضوعات کے چناؤ کی ضرورت ہے‘ انہوں نے کہا کہ اب فلم دیکھنے والا دنیا بھر کی فلموں سے باخبرہے اور اسے بیوقوف نہیں سمجھنا چاہئے‘ اب ہمیں روایتی اورعام ڈگرکی فلمیں بنانے کی بجائے اپنے دیگر معاشی وسماجی اور معاشرتی مسائل پر مبنی فلمی کہانیوں کی ضرورت ہے‘اس کیلئے رائٹر وہدایتکار اورپروڈیوسر کا اشتراک ضروری ہے‘ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اچھی فلمیں بنا رہے ہیں مگر ابھی مزیدمحنت کرنے کی ضرورت ہے‘ اس وقت فلم کی تفریح کو معیاری بنانے کی اشدضرورت ہے‘ غلام محی الدین فلم انڈسٹری میں 30 سال سے کام کررہے ہیں اوروہ آج بھی فلموں کی بہتری کے حوالے سے پرجوش رہتے ہیں۔

مزید : کلچر