ٹیم کی جیت میں نواز کی باﺅلنگ کا بڑا ہاتھ ہے :سرفراز احمد

ٹیم کی جیت میں نواز کی باﺅلنگ کا بڑا ہاتھ ہے :سرفراز احمد
ٹیم کی جیت میں نواز کی باﺅلنگ کا بڑا ہاتھ ہے :سرفراز احمد

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ محمدنواز کو جاتا ہے جس نے اس وقت بہترین سپیل کروایا جب ٹیم کو اس کی سخت ضرورت تھی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا ہم پر دباﺅ تھا لیکن نواز  بہترین باولنگ کر اکے ہمیں  میچ میں واپس لے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی اس جیت سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

واضح رہے محمد نوا ز نے اس میچ میں4اوورز میں محض 4رنزدئیے جس میں ان کا ایک میڈن اوور بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ انہوں نے برینڈن میکولم کو اس وقت آﺅٹ کیا جب وہ ان کی ٹیم کے خلاف ایک بڑا سکور کرنے جارہے تھے۔

مزید : PSL /PSL News Update