بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی شرمناک :سہیل خان

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی شرمناک :سہیل خان

لاہور(یو این پی) فلمسازسہیل خان نے کہا کہ انڈین فلم اینڈٹی وی پروڈیوسرزکونسل کی طرف سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی شرمناک ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ بھارتی فنکاروں کی عزت افزائی کی گئی۔ انکا کہنا تھا پاکستانیوں نے کھلے دل کامظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ بھارتی فلموں کوسینماگھروں میں جگہ اورانکے آرٹسٹوں کو پذیرائی دی لیکن بھارت نے ہمیشہ تنگ نظری کامظاہرہ کیا ہے ،ماضی میں تو انتہا پسند ہندوتنظیمیں پاکستانی فلموں اور فنکاروں کی مخالفت کرتی تھیں لیکن اب انڈین فلم اینڈ ٹی وی پروڈیوسرز کونسل کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر کس لئے پابندی عائد کی گئی ہے، فنکاروں کا کیا قصور ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سہیل خان کاکہناتھا انڈین فلم اینڈٹی وی پروڈیوسرزکونسل بالی ووڈفلموں سے پاکستانی گلوکاروں کے نغمات نکالنے کافیصلہ دیکراپنے ہی فلمسازوں کا نقصان کررہی ہے۔

مزید : کلچر