’’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘‘ کے سیزن تھری کی ریکارڈنگ شروع

’’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘‘ کے سیزن تھری کی ریکارڈنگ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی مقبول ڈرامہ سیریل ’’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘‘ کے سیزن تھری کی ریکارڈنگ شروع کردی گئی ہے جس میں مرکزی کرداروں کے لئے غنا علی،فیصل قریشی، فخرعالم اور اعجازاسلم کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کاسٹ میں کئی دیگر نامور فنکار بھی شامل ہیں۔اس سیریل کے ڈائریکٹر فیصل خان ہیں۔اس بارے میں غنا علی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے اور اس کے علاوہ میرا کردار بھی منفرد ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے انجلین ملک کی نئی سیریز’’استانی جی‘‘میں بھی کام کیا ہے جبکہ جلد ہی ارم بنت شاہد کی پروڈکشن ڈرامے باز کی سیریل’’لاوا‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوجاؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ’’مان جاؤناں‘‘میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں اور تمام شائقین کی مشکور ہوں جنہوں نے فلم میں مجھے پسند کیا ،مجھے مزید فلموں میں کام کی آفرز ہیں لیکن میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے سوچ سمجھ کر ہی فلم سائن کروں گی۔

مزید :

کلچر -