پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34رنز سے ہرا دیا

دبئی(نیٹ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی، عمید آصف اور ابتیسام کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی 34 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ ہفتہ کو چوتھے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔، تمیم نے 39 رنز بنائے، سمتھ 30 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان ڈیرن سیمی 9 رنز بنا کر چلتے بنے، حارث سہیل 4 اور وہاب ریاض 7 رنز بنا سکے، فہیم اشرف نے 2 جبکہ محمد سمیع، رومان رئیس، رسل اور پٹیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 142 رنز تک محدود رہی، عمید آصف اور ابتیسام نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی دھجیاں اڑا دیں، فہیم اشرف کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، اشرف نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم ان کی 54 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، پٹیل 23، لیوک رونکی 3، والٹن 11، آصف علی 7، افتخار احمد 9، شاداب خان 2، رسل 11 اور محمد سمیع 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رومان رئیس نے 11 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، عمید آصف نے 4 عبتیسام نے 3 وہاب ریاض اور کرس جورڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی