ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین تیسرا چار روزہ کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین تیسرا چار روزہ کرکٹ میچ کل شروع ہوگا

کنگسٹن (این این آئی)ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین تیسرا چار روزہ میچ (کل)26 فروری پیرسے اینٹیگا میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اے کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے دو وکٹ اور دوسرے میچ میں 17 رنز سے فتح حاصل کی۔ چار روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی