معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی

معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی

نئی دہلی(یوا ین پی)انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی جن کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز کے دوران شائقین کی کم تعداد کے باعث طویل فارمیٹ کا کھیل جدوجہد کا شکار دکھائی دیا۔معین علی کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے ہٹ کر انہیں ایشز سیریز کی زیادہ فکر ہے کیونکہ کھیل میں بڑے دن کم ہی آتے ہیں مگر شائقین کی تعداد اس وقت انتہائی مایوس کن نظر آئی جب آسٹریلیا نے ایشز کا ٹائٹل جیتا تو اس کی خوشیاں منانے والوں کی تعداد انتہائی کم تھی جو کافی پریشان کن بات ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی