عالمی یوم شہری دفاع جوش خروش کیساتھ منانے کا فیصلہ ، محنت کشوں اور طلبہ کی تربیت جاری

عالمی یوم شہری دفاع جوش خروش کیساتھ منانے کا فیصلہ ، محنت کشوں اور طلبہ کی ...

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے عالمی یوم شہری دفاع کو بہتر انداز سے منانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔سول ڈیفنس آفیسر قاری عالم شیر نے بتایا کہ سول ڈیفنس لاہور یکم مارچ کو عالمی یوم شہری دفاع منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم شہر ی دفاع پر ناصر باغ میں واک کا اہتمام کیا جائے گااورٹاؤن ہال میں شہری دفاع کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2018میں شہری دفاع اور دیگرقومی اداروں کو حادثات سے نمٹنے کے لیے مزید فعال بنانے کا عزم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں ، کالجوں ، انڈسٹریل اور کمرشل اداروں کے ملازمین کو سول ڈیفنس اور حادثات سے بچنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور حادثات کی صورت میں ہنگامی انخلا کی فرضی مشقیں بھی کروائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل اور بلند عمارتوں میں آگ سے بچاؤ اور ایمرجنسی انخلا کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایل پی جی کی دکانوں پر آگ سے بچاؤ اور دیگر آگ بجھانے کے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عمل جارہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1