یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی

لاہور (پ ر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام اب تک منعقدہ مختلف کھیلوں/ مقابلوں میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے بہترین کھیل پیش کر تے ہوئے مختلف مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ تمام مقابلوں میں پورے پاکستان سے یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن ہرسال 35 کھیلوں کا انعقاد کرتا ھے جس میں سے اب تک 11 ٹو رنامنٹس اور چیمپیئن شپس منعقد کی جا چکی ہیں۔جن میں سے 9میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے پہلی پوزیشن حا صل کی ہے۔ جن میں سے تیر اندازی ، ریسلنگ، کرکٹ، باسکٹ بال، جمناسٹک،سائیکلنگ،باڈی بلڈنگ ، کبڈی اور ووشو چیمپئین شپ شامل ہیں۔پروریکٹریوسی پی ، ڈاکٹر محمد ظفراللہ نے کھلاڑیوں کو کیش پرائز دیئے اوراس جیت پرکھلاڑیوں او رسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد پیش کی۔ واضع رہے کہ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب گذشتہ 6سالوں سے آل پاکستان انٹرورسٹی جنرل سپورٹس ٹرافی ونر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1