جیوے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ تین مارچ کو شروع ہو گا،شاہد نوید

جیوے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ تین مارچ کو شروع ہو گا،شاہد نوید

لاہور (پ ر) صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک نے جے آئی یوتھ کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جیوے پاکستان کرکٹ ٹورنا منٹ میلے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ" اب کھیلے گا لاہور" کے عنوان سے جیوئے پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 3مارچ سے ہورہا ہے۔جس میں لاہور کی سینکڑوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جے آئی یوتھ نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹورنا منٹ کے پہلے مرحلے میں تمام میچز بیک وقت شہر کے 5مقامات سمن آباد دڈونگی گراؤنڈ، آئیڈیل گراؤنڈ ٹاؤن شپ ، باب پاکستان کرکٹ گراؤنڈ والٹن کینٹ ، چائنہ اسکیم گراؤنڈ شاد باغ ، مہران کرکٹ گراؤنڈ علامہ اقبال ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 11مارچ کو پہلے مرحلے کی تکمیل میں 4ٹیمیں منتخب ہونگی جو اگلے مرحلے میں لاہور کی سطح پر کھیلیں گی ۔ دوسرا مرحلہ کا آغاز 17 مارچ ہفتہ کو ہو گا جبکہ ٹورنا منٹ کا سیمی فائنل اور فائنل18مارچ کو کھیلے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 2لاکھ روپے نقد انعام اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 1لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

کرکٹ ٹورنا منٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1