مسلم لیگ(ن) نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے،تنویر بلوچ

مسلم لیگ(ن) نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے،تنویر بلوچ

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداواررانا تنویر حسین اور ایم پی اے پیر اشرف رسول کے فنڈز اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) چوہدری محمود اختر گورائیہ ،چیئر مین چوہدری مہر محمد الیاس سیال، وائس چیئر مین ملک ضیاء اللہ کی خصوصی کاوش سے میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے قدیمی علاقہ شرقپورخورد میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے نئے پائپ ڈالے جا رہے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کوٹ عبدا لمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے روزنامہ پاکستان کے نمائندہ کو بتایا کہ چوہدری محمود اختر گورائیہ کی نگرانی میں پورے علاقے میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جا رہا ہے اس موقع پر چوہدری عبدالحمید کونسلر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی کامو ں کے جال بچھا دیے ہیں میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کو ایک ماڈل شہر بنا دیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1