این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا شفافآڈٹ کرایا جائے،حنا پرویز بٹ

این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا شفافآڈٹ کرایا جائے،حنا پرویز بٹ

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تمام این جی اوز کا شفاف آڈٹ کرانے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔تمام این جی اوز کواسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے فنڈز وصول کرنے کا پابند کیا جائے۔اپنے پروجیکٹس کے بارے میں پہلے حکومت کو آگاہ کریں ۔ انہوں نے مزید موقف اختیار کیایہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کا شفاف آڈٹ کرایا جائے۔این جی او کو پابند کیا جائے کہ وہ بذریعہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنے فنڈز وصول کرے۔

تاکہ حکومت کے علم میں رہے کہ انہیں کون کون سے مغربی ممالک یا ڈونرز ایجنسیوں سے پاؤ نڈز،ڈالر ، یوروز اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی شکل میں کتنی امداد فراہم کی جاتی ہے اور ان کو یہ بھی پابند کیا جائے کہ وہ پہلے اپنے پروجیکٹ سے بھی حکومت کو آگاہ کریں۔

حنا

مزید : میٹروپولیٹن 1