نوازشریف کی محبت دلوں سے کبھی ختم نہیں ہو سکتی، سردار عادل عمر

نوازشریف کی محبت دلوں سے کبھی ختم نہیں ہو سکتی، سردار عادل عمر

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) میاں نواز شریف کی محبت کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اور نہ ختم کر سکتا ہے ان خیالات کا ظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ضلع کونسل کے سابق چیئرمین سردار عادل عمرنے اپنے ڈیرے موکل فارم پریونین کونسل266کے چیئرمین رانا احمد سعید سے آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا عوام کی طاقت سے آئندہ بھی میاں نواز شریف ہی حکومت کی سربراہی کریں گے ،نوا زشریف پاکستان کے سب سے بڑے تجربہ کار قومی لیڈرقائد ہیں ان کی لیڈر شپ کو نہیں روکا جا سکتا ۔ چیئرمین رانا احمد سعید نے کہا کہ میاں نواز شریف کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جس طرح ان کی بہادر بیٹی مریم نواز اپنے والد کے شانہ بشانہ چل کر کام کر رہی ہے اسی طرح ہم بھی میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

عادل عمر

مزید : میٹروپولیٹن 1