مسلم لیگ(ن) کو ٹکراؤ کی پالیسی کافی مہنگی پڑے گی،شیخ شہزاد یونس

مسلم لیگ(ن) کو ٹکراؤ کی پالیسی کافی مہنگی پڑے گی،شیخ شہزاد یونس

لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا کہ (ن) لیگ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہ ان کو کافی مہنگی پڑے گی ، مجرموں کے تحفظ کیلئے قومی خواہشات کا عکاس آئین تبدیلی نہیں ہو سکتا ،چند نا لائق نواز شریف کو آئین اور قانون سے بالاتر شخصیت بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور خالق اور تخلیق کی بات کرنے والوں کو خالق حقیقی کا کوئی خوف نہیں۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عائشہ وارثی نے کہا کہ ہمارا موقف شروع دن سے یہی ہے کہ ہر منصوبہ کرپشن کی نئی سے نئی داستان ہے،انہوں نے کہا کہ صرف ایک منصوبہ کھلا ہے یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے اور ہر منصوبے کے پیچھے کسی نہ کسی احد چیمے کا ضرور ہاتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیں وقت آیا تو سچ بتانے میں کوئی سرکاری افسر دیر نہیں لگائے گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما یاسر بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر پہلو سے تاریخی ہے اور سپریم کورٹ تحسین کی حقدار ہے فیصلے سے نااہل نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر نااہلی کا سرٹیفکیٹ تھمایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے اہم اصول طے کیا ہے۔

شہزاد یونس

مزید : میٹروپولیٹن 1