بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل کا ٹریننگ سینٹر پر چھاپہ ،بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار ، ملزموں حافظ اکمل اور عادل نے شہریوں کو گلف اور سعودی عرب بھجوانے کے لئے ٹریننگ سینٹر بھی قائم کر رکھا تھا۔ ملزم شہریوں کو متوجہ کرنے کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار دیتے تھے ۔ملزموں نے جعلی نیوز چینل بھی بنا رکھا تھا۔ دونوں ملزم لڑکیوں کو ٹی وی چینل کی اینکر بنانے کا جھانسہ بھی دیتے تھے۔ ملزموں کے قبضہ سے جعلی لائسنس اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی