منشیات فروش کو 9 سال قید بامشقت ،13ہزار جرمانہ

منشیات فروش کو 9 سال قید بامشقت ،13ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث مجرم ارشادکو 9 سال قید بامشقت اور 13ہزار جرمانے کی سزا سنائی دی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید7ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ارشادکے خلاف تھانہ نواں میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم سے 6کلو افیون اور 450گرام چرس برآمد ہوئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -