قصور : موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ، ایک جاں بحق ، 5افراد زخمی

قصور : موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ، ایک جاں بحق ، 5افراد زخمی

قصور (بیورورپورٹ)چونیاں کے نظام پورہ روڈ میں فیملی کے ہمراہ آنے والے دوموٹرسائیکلوں کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ عورتوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل سوار محمدعباس اپنی دو بیٹیوں شازیہ اور سونیا کے ہمراہ گاؤں نظام پورہ جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل جس پر حافظ ےٰسین اپنی بیٹی نورین اور یاسمین سوار تھے کہ دونوں موٹرسائیکلوں کی ٹکر ہو گئے جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمدعباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پانچوں موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔پولیس مصروف کاروائی ہے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی