جڑا نوالہ : ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ، سامان لوٹ لیا ، مزاحمت پر تشدد

جڑا نوالہ : ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ، سامان لوٹ لیا ، مزاحمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جڑانوالہ (نامہ نگار )ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لو ٹ لیا۔ مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ چک نمبر 624گ ب ہری پور کے رہائشی منظور حسین تھانہ لنڈیانوالہ میں مقدمہ نمبر 70/18بجرم 392ت پ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سائل اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسی دوران 4کس نامعلوم افراد اندر داخل ہوئے اور تلاشی کے دوران 10تولے چاندی ، 40ہزار روپے نقدی ودیگر پارچہ جات لوٹ لیے جبکہ بچوں و اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -