فاروق آباد: تیز رفتار وین الٹ گئی، ڈرائیور سمیت سواریاں زخمی

فاروق آباد: تیز رفتار وین الٹ گئی، ڈرائیور سمیت سواریاں زخمی

فاروق آباد) نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی ( تیز رفتارہائی ایس وین الٹ گئی،سواریاں معمولی زخمی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے سانگلہ ہل جانے والے ہائی ایس ویگن فاروق آباد کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث الٹ کر سڑک سے نیچے گرگئی،مسافروں کی چیخ وپکا ر سن کر آس پاس کے لوگوں نے بھاگ کر آکر ویگن سے سواریوں کونکالا ،ویگن الٹنے سے تمام سواریاں معجزانہ طور پر معمولی زخمی ہوئیں جبکہ ویگن ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ویگن میں سوار مسافروں کے مطابق وین ڈرائیور کوکئی مرتبہ سواریوں نے تیز رفتاری سے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا اور فاروق آبادکے نزدیک آکر ڈالے کو بچاتے ہوئے اچانک سامنے گدھا گاڑی آگئی جس کی وجہ سے وین ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرارنہ رکھ سکا اور ویگن الٹ کر سڑک سے نیچے گر گئی ۔

مزید : علاقائی