رائیو نڈ ، تیزرفتا رٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 12سالہ زیر تربیت ڈرائیور جاں بحق
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) رائیو نڈ کے علا قہ میں تیزرفتا رٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 12سالہ زیر تربیت ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ بتا یا گیا ہے رائیو نڈ کے علا قہ میں تیز رفتار ٹریکٹرٹر الی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 12سالہ ڈرائیور معین جاں بحق جبکہ ایک شخص شبیرکو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لیکر کارروائی کاآغاز کردیا ۔