داتا دربار،50سالہ شخص پُراسرار طور پر دم توڑ گیا،لاش ورثا کے سپرد

داتا دربار،50سالہ شخص پُراسرار طور پر دم توڑ گیا،لاش ورثا کے سپرد

لا ہور (خبر نگار) داتا دربار کے علاقہ میں50سالہ شخص پُراسرار طور پر دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے کرضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کوٹ اددو سے 50سالہ اشرف داتا دربار حاضری کے لئے آیاہوا تھا کہ اچانک گرگیا، وہاں موجود زائرین نے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ،ڈاکٹروں کے مطابق مرنے والے کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی