قصور: ڈاکوؤ ں سے برآمد ہونے والی رقم وارثان میں تقسیم

قصور: ڈاکوؤ ں سے برآمد ہونے والی رقم وارثان میں تقسیم

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے وارداتوں کے دوران لوٹی ہوئی 2لاکھ68ہزار روپے کی خطیر رقم ڈاکوؤ ں سے برآمد کر کے وارثان میں تقسیم کردی،پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر شہریوں کا پولیس کو بھرپور خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے چند روز قبل ایک بدنام زمانہ ڈکیت گینگ گرفتار کیا تھا ،ڈکیت گینگ نے چھانگا مانگا اور اسکے گردونواح میں سنگین وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او محمد حسین ڈوگر کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ،گزشتہ روز اے ایس پی چونیاں سرکل عمران خاں اور ایس ایچ او چھانگا مانگا محمد حسین نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی 2لاکھ 68ہزار روپے کی خطیر رقم مقدمہ 382/17کے مدعی محمد صدیق ، مقدمہ 593/17کے مدعی محمود میو،مقدمہ 641/17کے مدعی علی حسن اورمقدمہ 54/18کے مدعی حاجی محمد رفیق میں تقسیم کردی ہے۔ وارثان نے اپنی لوٹی ہوئی رقم کو حاصل کر کے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں نے بھی پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جبکہ دوسری طرف ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اے ایس پی چونیاں اور ایس ایچ او چھانگا مانگا کواچھی کارکردگی پر شاباش دی۔

مزید : علاقائی