غازی آباد ، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

غازی آباد ، 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے نشئی قرار دے دیا

لا ہور ( خبر نگار ) غازی آباد کے علاقہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ بیری پیر میں 50سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھ کرراہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کی کوشش کی، بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اوراس کی موت زیادہ نشہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی