سابق منگیتر کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

سابق منگیتر کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)اپنی کزن اور سابق منگیتر کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزم احسان الہی کی درخواست بعد از گرفتاری ضمانت کی سماعت کی،ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنی منگیتر اور کزن ارم شہزادی کی قابل اعتراض تصاویر بنائیں اور جب تعلقات خراب ہوئے اور منگتی ٹوٹ گئی تو اس نے لڑکی کی تمام قابل اعتراض تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کردیں۔مقدمہ کی مدعیہ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سنگین جرم کیا ہے اسے ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہے۔فاضل جج نے نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔

مزید : علاقائی