3ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری ، تنخواہیں روکنے کا حکم

3ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری ، تنخواہیں روکنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 3تھانوں کے انچارجز کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی احکامات پر عملدرآمد تک ان کی تنخواہیں بھی بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے شہری شیخ سجاد حسین کی اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کو 26فروری ،اسی طرح شہری ندیم خلیل کی درخواست پر ایس ایچ او نئی انارکلی کو 27فروری جبکہ شہری جعفر حسین کی اندراج مقدمہ کی درخواست پرعدالت میں جواب داخل نہ کرانے پر ایس ایچ او تھانہ ہیئر کو 26فروری کے لئے شو کاز نوٹس جاری کردئے ہیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ تینوں ایس ایچ اوز عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہو کر وضاحت دیں۔

مزید : علاقائی