وزارت داخلہ کا حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزارت داخلہ نے میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی ہے اور ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں جو کہ دوہزار بارہ میں سپریم کورٹ میں واپسی کی یقین دہانی کروا کر گئے تھے لیکن متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کو ملکی سالمیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سابق سفیر کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا حکم دے رکھا ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سابق سفیر حسین حقانی پاکستان میں عدالت کو مطلوب ہیں لہٰذا انہیں گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔
حسین حقانی

مزید :

صفحہ اول -