افغانستان میں اب بھی دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں

افغانستان میں اب بھی دہشتگردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دئیے ہیں لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں اب بھی دہشت گردوں کے زیر اثر علاقے موجود ہیں اور افغان سکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عرب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج بہت باصلاحیت ہے، پاکستان15 برسوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاک افغان سرحد پرافغانستان کی طرف حالات مختلف ہیں اور افغان افواج کی صلاحیت میں کمی سے اب بھی افغانستان میں ایسے علاقے ہیں جودہشتگردوں کے زیراثرہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان نے تنہا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور پاک افغان سرحد پر مستقل امن کیلئے افغانستان کو بھی کامیاب کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے تاریخی اوربہترین تعلقات ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان آپسی تعاون خطے کے مفادمیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں سے کلیئرکرائے گئے علاقوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے سوشل ڈویلپمنٹ میں بہت کام کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج

مزید : صفحہ اول