جو شخص بیوی کے قاتل نہیں پکڑسکتا وہ اور کیا کریگا،مسلم لیگ (ن)
سیالکوٹ ،اسلام آباد، کراچی (بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گوادر سے لیکر چین کی سرحد تک ترقی کے نئے دور کا سہرا میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے ، میاں محمد نواز شریف نے صرف سیالکوٹ میں ترقی نے کروائی بلکہ ان کے موجودہ دور حکومت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے ، اللہ کا جسے چاہتاہے اس کو خلق خدا کی نظر میں محبوب بنا دیتا ہے محبت کا یہ رشتہ کسی قانون اور قاعدے کا پابند نہیں ہوتا ، مشرف نے میاں محمد نواز شریف کو 21سالہ ناہلی، 2کروڑ روپے جرمانہ اور 14سال قید کی سزا سنائی لیکن 17سال گذرنے کے بعد میاں محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب یوسی میانہ پورہ کی روڈلنڈھا پھاٹک تا ڈیفنس روڈ تک ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد یوتھ ونگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی پر رونے کی بجائے مستقبل پر نظر رکھنا ہو گی، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کا عالمی تشخص بری طرح متاثر ہوا، جس دور میں فن تباہ ہوا اسی دور میں دہشت گردی پروان چڑھی، میڈیا غیر تصدیق شدہ خبر کو نشر کرنے سے گریز کرے، غلط خبر سے پاکستان کا کلچر متاثر ہوتا ہے، سی پیک پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ ہفتہ کو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آرٹسٹ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فنکار کی چارپائی ہسپتال کے باہر پڑی تھی، ملک بھر سے فنکاروں کی شرکت پر خوشی ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر کراچی ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماؤں سینیٹر سلیم ضیا، صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر گجر، کھیل داس کوہستانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد سندھ کی ترقی اور خوشحالی ہماری حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہوگی. سندھ کے عوام نے ماضی میں جن قوتوں کو ووٹ دیا ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کراچی حیدرآباد اندرون سندھ کے عوام کے لئے کیا کیا ہے؟ ہمیں ووٹ نہیں ملا لیکن ہم نے جتنا کام سندھ کے لئے کیا جتنے منصوبے سندھ کے عوام کے لئے ہم دئے ہیں کسی نے نہیں دئے. میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت ہے کہ میاں محمد نواز شریف واحد لیڈر ہیں جس نے عید لاڑکانہ کے مظلوم عوام کے ساتھ جاکر منائی ۔
مسلم لیگ (ن)