نیب کی ٹیم کا رابرٹ ریڈلے سے گواہی سے ایک دن پہلے علیحدگی میں ملاقات کا انکشاف

نیب کی ٹیم کا رابرٹ ریڈلے سے گواہی سے ایک دن پہلے علیحدگی میں ملاقات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی ٹیم کا ایون فیلڈاپارٹمنٹس ریفرنس کے غیرملکی گواہ رابرٹ ریڈلے سے ان کی گواہی سے ایک روز قبل علیحدگی میں ملاقات کاانکشاف ہواہے جوبرطانوی قانون کے مطابق غیرقانونی ہے۔رابرٹ ریڈلے نے اعتراف کیاکہ اس نے دوسرے گواہ اخترریاض کے ہمراہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرسردار مظفرعباسی، ڈائریکٹر انوسٹی گیشن امجد نذیراولکھ اور ایک دوسرے عہدیدار کے ساتھ بدھ کوملاقات کی تھی اور بیان اور جرح کے حوالے سے نکات پرتبادلہ خیال کیاتھا۔انگلینڈ ویلز کے قانون کے مطابق فرانزک ایکسپرٹ کسی پراسیکیوٹر سے سیکھنے کیلئے ملاقات نہیں کرسکتا، قانون کے مطابق فرانزک ایکسپرٹ عدالت کے سامنے پیش ہونے اوروہاں پرسوالوں کاجواب دینے کاپابند ہوتا ہے کیونکہ اس سے شواہد میں ردوبدل ہوسکتا ہے اور پراسیکیوٹر کیساتھ ملاقات غیرقانونی ہے۔دی نیوز اور جیو کی رپورٹ کے مطابق ودودمشتاق نے رابرٹ ریڈلے کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ اپنے گھر سے کام کررہا ہے اور اس کیلئے اس نے کمرہ مختص کیا ہے جب کہ رابرٹ ریڈلے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خود 2005ء سے مائیکروسافٹ ونڈو سٹا بیٹا 2005سے استعمال کررہے ہیں، وہ اسے ڈائن لوڈ کرتے ہیں اور آئی ٹی ماہرین کیساتھ ساتھ عام صارفین کی بھی درخواست پر 6فونٹ ڈاؤن لوڈکیلئے دستیاب ہے۔
رابرٹ ریڈلی سے ملاقات

مزید :

صفحہ اول -