ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں مذاکرات ایک بار پھر ناکام

ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں مذاکرات ایک بار پھر ناکام

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی اور بہادرآباد گروپس میں ایک پھر مذاکرات ناکام ہوگئے، فاروق ستار، سردار احمد اور کشور زہرہ کی ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے سید سردار احمد اور کشور زہرہ نے متحدہ پی ائی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اور انہیں پھر بہادر آباد آنے والے کی دعوت دی اور کہا کہ اختلافات سے تنظیم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، فاروق ستار نے کہا کہ مصالحت کا فارمولہ دے چکا ہوں۔ کوئی بھی ایم کیو ایم پاکستان کے ووٹ بینک کو تقسیم نہیں کرسکتا ہے ۔ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کے لیئے 1992 میں آپریشن کیا گیا۔گھر کی بات بہادرآباد کے ساتھیوں نے باہر نکالی ہے اگر اب کورٹ میں معاملہ گیا تو وہ بھی بہادرآباد کے ساتھی لے کر جائیں گے میں لیکر نہیں جاؤنگا۔

ایم کیوایم پاکستان

مزید : صفحہ اول