لودھراں میں مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بننے والی 6سالہ عاصمہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

لودھراں میں مبینہ بد اخلاقی کا نشانہ بننے والی 6سالہ عاصمہ آہوں اور سسکیوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)دنیا پور میں مبینہ بداخلاقی کی شکار 6 سالہ عاصمہ کو آہوں او رسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا پور کے رہائشی شیخ جمیل کی 6 سالہ بیٹی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوئی اور جمعہ کے دن گھر کے قریب گندے پانی کے جوہڑ سے اس کی لاش مل گئی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق بچی کی موت دو روز قبل ہوئی۔ڈاکٹر وسیم اقبال نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ بداخلاق کے شواہد ملے ہیں تاہم حتمی تصدیق فرانزک لیب سے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہوگی اور اس حوالے سے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے گزشتہ روز فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں جس کی رپورٹ چندروز میں موصول ہوگی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرامیر تیمور کے مطابق عاصمہ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش شروع کردی۔
لودھراں/عاصمہ/سپرد خاک

مزید :

صفحہ اول -