یمن کے شہر تعز کے محاذ پر سرکاری فوج کے حملے میں 30باغی ہلاک

یمن کے شہر تعز کے محاذ پر سرکاری فوج کے حملے میں 30باغی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کی تعز گورنری میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران تزویراتی اہمیت کے حامل علاے تل لوزم میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کم سے 30 جنگجو ہلاک کردئیے۔ سرکاری فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے بعد اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈ 22 کے سربراہ بریگیڈیئر صادق سرحان نے بتایا کہ عرب اتحادی فوج کی معاونت اور عوامی مزاحمتی ملیشیا کی کوششوں سے سرکاری فوج نے تلہ الوزم کو باغیوں سے چھڑا لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ تل لوزم میں باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران 30 باغیوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں باغی زخمی ہوئے۔بریگیڈیئرسرحان نے بتایا کہ تلہ لوزام تزویراتی اہمیت کا حامل مقام ہے اور اس کے چھن جانے سیحوثی باغیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ توپ خانے کے ذریعے کی گئی کارروائی میں حوثیوں کی پی ایم پی فوجی گاڑی بھی تباہ کردی۔

مزید :

عالمی منظر -