ایران پوری دنیا کی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے : سعودی وزیر خارجہ

ایران پوری دنیا کی سلامتی کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے : سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ہے کہ ایران نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،خطے میں ایران کی کھلے عام مداخلت کے ثبوت موجود ہیں،ایران لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سمیت دیگر دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے تاکہ ان کی مدد سے وہ اپنے علاقائی اثرو نفوذ کو بڑھا سکے، سعودی عرب تبدیلیوں کے جس مرحلے سے گزر رہا ہے وہ نوجوانوں کو ان کے خواب پورے کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کانفرنس میں کیا۔سعودی وزیرخارجہ نے یمن کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ایران کے اکسانے پر تنازع کے پرامن اور سیاسی حل کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی اور مدد کیلئے ہرممکن امداد فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قطر کے مسئلے کے سوا اور بھی کئی حل طلب مسائل موجود ہیں کیونکہ قطر کا مسئلہ ان کی نسبت بہت چھوٹا ہے تاہم قطر کو اپنے ابلاغی اداروں کو نفرت پر اکسانے سے روکنا ہو گا کیونکہ قطر جیسے ممالک کے ابلاغی اداروں نے سعودی عرب میں اصلاحات کیلئے مہمات چلانے پر شہریوں کو اکسایا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطری حکومت نے ہمارے ساتھ دہشت گردی روکنے کیلئے سمجھوتے کیے مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔عاد الجبیرنے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک علاقائی بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ پورا عرب خطہ شام اور عراق جیسے سنگین بحرانوں کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ہے۔داعش کو شکست دینے کے بعد عراق کے عرب ممالک کیساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
سعودی عرب

مزید :

علاقائی -