پاکستان کو سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑیگی ، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

پاکستان کو سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑیگی ، بھارتی آرمی چیف کی ...

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی آرمی چیف جنرل بین راوت نے پاکستان کو جموں میں سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی جلد یا بدیر قیمت چکانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے بھارت کے پاس جوابی کارروائی کیلئے سرجیکل سٹرائیک سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔ بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل راوت نے کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس کا اسے صرف اسی صورت میں جوا ب دیا جا سکتا ہے تاہم ہمارے پاس متعدد آپشن موجود ہیں جن میں سرجیکل سٹرائیکس بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے کہا ابھی وہ ان آپشنز کو افشا نہیں کریں گے جو فورسز اختیار کر سکتی ہیں۔

بھارتی آرمی چیف

مزید : علاقائی