سٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کا مرتکب ہو رہا ہے ، سینیٹر سلیم مانڈی والا

سٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کا مرتکب ہو رہا ہے ، سینیٹر سلیم مانڈی والا

اسلام آ با د (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے سٹیٹ بینک اختیارات سے تجاوز کر تے ہو ئے کمر شل بینکو ں کے معا ملات میں مدا خلت کا مر تکب ہو رہا ہے،کسی بھی کمپنی کو قر ض دینے کیلئے سٹیٹ بینک کی ڈکٹیشن در کار نہیں ہو تی، سٹیٹ بینک کمرشل بینکوں کو ڈراتے ہو ئے ریگولیٹر سے بڑھ کر معاملات میں د خل اندا زی کر رہا ہے،کمرشل بینکوں پر سٹیٹ بینک کا دباؤ ہے کہ بعض کمپنیز کو قر ض نہ دیا جائے،کمرشل بینک اور کمپنیز کے معاملات میں سٹیٹ بینک کی مداخلت کسی بھی طر ح درست نہیں ،کمرشل بینکوں کے بورڈ قرض دینے میں خود مختار ہوتے ہیں، مر کز ی بینک کو کمرشل بینکوں میں گھس کر بینکنگ کا اختیار حا صل نہیں ، سٹیٹ بینک کو بینکنگ کی ترقی کیلئے قا ئم کیا گیا تھا نہ کہ ڈرانے دھمکا نے کیلئے۔

مانڈی والا

مزید : علاقائی