مجھ سے انانصافی کرنیوالے چودھری نثار اور انکے لوگ تھے : ڈاکٹر عاصم

مجھ سے انانصافی کرنیوالے چودھری نثار اور انکے لوگ تھے : ڈاکٹر عاصم

کراچی(این این آئی)سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے میرے ساتھ ناانصافی کرنیوالے چوہدری نثار اور انکے لوگ تھے ۔ میری پارٹی تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔کل بھی پیپلز پارٹی میں تھا آج بھی اس کیساتھ ہوں ۔ہفتہ کو احتسا ب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں یہاں اس سے بڑے بڑے میچ ہو رہے ہیں ،میری فیورٹ ٹیم پاکستان،اسٹیپلشمنٹ اور عدلیہ ہے یہ ادارے ہیں تو پاکستان رہے گا۔میرے ساتھ نا انصافی کرنیوالے چوہدری نثار اور ان کے لوگ تھے جو انفارمیشن انہیں دی جاتی وہ اس پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا وہ پیپلزپارٹی کیساتھ کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی اس کیساتھ ہیں ۔

ڈاکٹرعاصم

مزید : علاقائی