پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 270ماہی گیروں کی ملک بدری کا حکم

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 270ماہی گیروں کی ملک بدری کا حکم

کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 270غیر ملکی ماہی گیروں کی جیل میں موجودگی کے عرصے کو سزا قرار دیتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ جیل میں قید 270غیر ملکی ماہی گیروں کو گزشتہ روز رہائی کا پروانہ بھی مل گیا۔ ان ماہی گیروں کو مختلف اوقات میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔گرفتار ماہی گیروں میں 250 کا تعلق بھارت جبکہ 20 کا تعلق ایران سے ہے۔

ماہی گیر/ملک بدری

مزید : علاقائی