چیف جسٹس کی جسٹس عمر عطاء بندیال کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

چیف جسٹس کی جسٹس عمر عطاء بندیال کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قائدآباد(آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی جسٹس عمر عطا ء بندیال کے آبائی گاؤں بندیال آمد ،ان کے بیٹے عادل عمر بندیال ایڈووکیٹ کی دعوت ولیمہ میں شرکت اورعادل عمر بندیال کورشتہ ازدواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد دی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ ،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس احسن عجاز،جسٹس مقبول باقر ،جسٹس فیصل عرب اوردیگر نے بھی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔تقریب میں لاہورہائی کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب مشتاق احمد تارڑ ،سول جج قائدآباد محمد علی گجر سمیت دیگر ضلعی و ڈویژنل ججز ،کمشنر سرگودھا ندیم محبوب ،آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اختر عباس ،ڈپٹی کمشنر خوشاب چوہدری امجد بشیر ،ڈی پی او خوشاب غلام جیلانی ٹوانہ ،اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد شمائلہ منظور ،صوبائی پارلیمانی سیکریٹری کرم الٰہی بندیال اور بندیال برادری سمیت دیگر ضلعی و علاقائی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ دعوت ولیمہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات تھے اور چاروں اضلاع سے پولیس کی بھاری نفری نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -