وزارت مذہبی امور کی طرف سے قیمتیں کم رکھنے پر مکہ،مدینہ کے پراپرٹی ایجنٹوں کی عدم دلچسپی

وزارت مذہبی امور کی طرف سے قیمتیں کم رکھنے پر مکہ،مدینہ کے پراپرٹی ایجنٹوں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری عازمین حج 2018ء کے لیے مکہ،مدینہ میں عمارتوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے قیمتیں کم رکھنے پر مکہ،مدینہ کے پراپرٹی ایجنٹوں اور بروکروں کی عدم دلچسپی،وزارت مذہبی امور نے دوبارہ ٹینڈر جاری کر دیا،11مارچ2018ء کو ٹینڈر کھولیں گے ،وزارت مذہبی امور نے جدہ سے جو ٹینڈر گزشتہ ماہ جاری کیے تھے اس میں مدینہ میں حاجی کی رہائش کا فی کس خرچہ800ریال جبکہ مکہ کی رہائش کا خرچہ فی حاجی 21سو ریال رکھا ہے ان قیمتوں کے مطابق اوپن ٹینڈر کا انعقاد نہیں ہو سکا اب دوبارہ اشتہار دیا گیا ہے وجہ بھارت کو بتایا جا رہا ہے ،بھارت نے مکہ کی عمارتوں کی قیمت 23سو ریال رکھی ہے جس کی وجہ سے عزیزیہ بلڈنگ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں،پاکستان نے فی حاجی رہائش کی قیمت 21سو ریال رکھی ہے جس کی وجہ سے ٹینڈر میں زیادہ ایجنٹوں نے حصہ نہیں لیا اب دوبارہ ٹینڈر کا اشتہار دے دیا گیا ہے۔

عدم دلچسپی

مزید : صفحہ آخر