سپورٹس رائونڈ اپ
آسٹریلیا 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی
آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، کینگروز نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا یہ اعزاز پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں، پاکستانی ٹیم 123میچز کھیل کر سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ 111 میچز کھیل کر دوسرے، سری لنکا 104 میچز کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 101 میچز کھیل کر چوتھے، انگلینڈ اور آسٹریلیا 100، 100 میچز کھیل کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
اسلام آباد ٹائیگرز نے پہلی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد ٹائیگرز نے شاہین کلب کو شکست دے کر پہلی آسٹریلین فٹ بال لیگ چیمپئن شپ جیت لی۔ جنون فٹ بال گراؤنڈ پر چیمپئن کا فائنل میچ اسلام آباد ٹائیگرز اور شاہین کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد ٹائیگرز نے شاہین کلب کو سات کے مقابلے میں 28 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن سفیر جیانتھ کتوگدایج تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق محمود کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں جنون کلب، شاہین کلب، اسلام آباد ٹائیگرز کلب، خنجراب کلب، سٹلائیٹ ٹاؤن کلب اور چنار کلب شامل تھیں۔
ونٹراولمپک گیمز:ناروے 11سونے کے میڈلز جیت کر سرفہرست
ونٹراولمپک گیمز میں ناروے 11،11 گولڈ اورسلور اور8کانسی کے تمغوں سمیت 30 تمغے جیت کرپوائنٹ ٹیبل پرنمبرون ہے۔ جرمنی، کینیڈا، ہالینڈ بالترتیب دوسری سے چوتھی نمبر پر ہیں جبکہ فرانس نے امریکاکوٹاپ فائیوسے باہر کر دیا۔ جرمنی 11 طلائی،7 نقرئی اور5 کانسی کے تمغے سمیت23 میڈلز جیتے ہیں اور دوسری پوزیشن پرفائز ہے۔کینیڈا نے 8گولڈ سمیت انیس تمغے جیت کرہالینڈ کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا۔ کینیڈا کے میڈلزمیں 5سلور اور 6 برانزمیڈلز شامل ہیں۔ ہالینڈنے 6 سونے، 5 چاندی اور 3کانسی سمیت 14 تمغے حاصل کئے ہیں۔ فرانس نے5 گولڈ،4سلور اوراتنے ہی برانز سمیت 13میڈلزاپنے نام کئے اور امریکا سیپانچویں پوزیشن چھین لی۔ امریکا 5 گولڈ،3 سلور اور5 برانزسمیت 13 میڈلز جیت کرچھٹی پوزیشن پر چلاگیاہے۔
سرمائی اولمپکس چین میں ہوں گے
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے متعدد مقابلے چھونگ لی میں منعقد ہوں گے۔ چھونگ لی تک آمدورفت کی سہولیات کی تعمیر اطمینان بخش انداز میں جاری ہے ۔چھونگ لی ریلوے لائن، بیجنگ سے چانگ جیا کھو تک ریل نیٹ ورک کا ایک اہم جزو ہے جو 2022 میں سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے آمدورفت کو یقینی بنائے گا ۔باون کلو میٹر طویل چھونگ لی ریلوے لائن صوبہ حہ بے کے چانگ جیا کھو شہر میں بچھائی جا رہی ہے اور یہ بیجنگ چانگ جیا کھو ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہو گی ۔منصوبے کے مطابق اس ریلوے لائن کی تعمیر 2019 میں مکمل ہو گی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران لوگ اس ریلوے لائن کے ذریعے براہ راست اولمپک ولیج تک پہنچ سکیں گے۔
قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے کھیلی جائے گی
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 40ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ28 فروری سے4 مارچ تک لاہورمیں کھیلی جائے گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمدسرور کے مطابق اس چیمپئن شپ میں آرمی، پی اے ایف، واپڈا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف، واہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایران کی قومی کبڈی ٹیم بھی اس میں حصہ لے گی۔
Bac