باڈی پر گیندیں کرانے کی کوشش میں ہیٹ ٹرک ہوگئی،جنید خان

باڈی پر گیندیں کرانے کی کوشش میں ہیٹ ٹرک ہوگئی،جنید خان

دبئی(نیٹ نیوز)ملتان سلطانز کے کھلاڑی جنید خان نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کی اور اپنی ٹیم کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنید خان نے صحافی کے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شعیب بھائی کو کہا تھاکہ میں اس طرح سے گیند کرنا چاہتا ہوں تو شعیب اختر نے کہا کہ بڑے دل سے کرواور جو تمہاری طاقت ہے اس سے گیند کرو۔جنید خان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ باڈی پر گیند کروں اور ایسا ہی کیا اور وکٹس حاصل ہو گئیں۔جنید خان کا کہناتھا کہ وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے جیسا کہ آپ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہیٹ ٹرک ہوئی تھی اور یہ دوسری میں نے کی ہے ،پہلی ہیٹرک بھی میرے ساتھی عامر نے کی تھی ،انٹرنیشنل لیول پر بھی ہم بال اکھٹے شیئر کرتے ہیں۔

اور یہاں پر بھی شیئرنگ ہونی چاہیے اور اللہ کرے کہ ہمارے دیگر ساتھی حسن علی اور وہاب ریاض بھی شیئر کریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی