بھارت نے جنوبی افریقہ کوہراکر ٹی20سیریزاپنے نام کرلی

بھارت نے جنوبی افریقہ کوہراکر ٹی20سیریزاپنے نام کرلی

کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز)بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں7رنزسے شکست دے کرسیریز2-1سے اپنے نام کرلی ،سریش رائنا مین آف دی میچ اوربھونیشورکمارمین آف دی سیریز قرارپائے۔بھارت کی جانب سے 173رنز کے ہدف کے تعاقب میں افریقی ٹیم 165رنز بناپائی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیاجس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنادئیے جس میں شیکھر دھون 47،سریش رائنا43اور ہردیک پانڈیا نے 21رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے جونئیر ڈالا نے 3اور کرس مورس نے 2وکٹیں حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165رنز ہی بناپائی۔ ملر نے 24اورجے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے 41گیندوں پر55رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے ، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 2 جبکہ جسپریت بمرا،ٹھاکر ،پانڈیااور رائنا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی