امریکن کارڈیالوجسٹس سے جدید علاج و ریسرچ کے تبادلے کا موقع ملا، ڈاکٹر الطاف

امریکن کارڈیالوجسٹس سے جدید علاج و ریسرچ کے تبادلے کا موقع ملا، ڈاکٹر الطاف

ملتان(وقائع نگار) چوہدری پرویز الہیٰ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کہا ہے کہ امریکن کارڈیا لو جسٹ ڈاکٹروں سے جدید علاج اور ریسرچ کا تبادلہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ جس کا فائدہ نہ صرف انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹروں بلکہ مریضوں کو بھی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

فائدہ پہنچے گا۔ وہ امریکن کارڈیالوجسٹ ڈاکٹروں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرتبہ کسی ہسپتال میں بغیر آپریشن مریض کے دل کے والو تبدیل کیے گئے۔ امریکن کارڈیالوجسٹ ڈاکٹروں نے یہ عمل مکمل کرکے مریضوں کی خدمت کی ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال علوی نے کہا ہے کہ امریکن ڈاکٹروں نے بغیر آپریشن دل کے والو کی تبدیلی و دیگر پیچیدہ نوعیت کے مراحل مکمل کیے ہیں۔ جن کی کامیابی کی شرح 100فیصد رہی ہے۔ امریکن کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر بروس جونز، ڈاکٹر سکاٹ فریز، ڈاکٹر یاسر اختر نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین طبی سہولیات دستیاب ہیں ملتان کی ٹیم محنتی اور قابل ڈاکٹروں و سٹاف پر مشتمل ہے۔ عشائیہ میں پروفیسر اعجاز احمد، ڈاکٹر طارق عباس، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر سعید عامر، ڈاکٹر فرحان خان، ڈاکٹر فہیم لابر، ڈاکٹر طاہر ، محمد امین، ممنون عباس ودیگر شامل تھے۔

عشائیہ

مزید : ملتان صفحہ آخر