زکریا یونیورسٹی طالبہ بداخلاقی کیس میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 26فروری تک ملتوی کرنیکا حکم

زکریا یونیورسٹی طالبہ بداخلاقی کیس میں ملوث ملزموں کی درخواست ضمانت پر ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور جنسی ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملزموں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کی درخواست ضمانت پر26فروری تک سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزموں اجمل مہار،تنزیل،عثمان خالد اور نشاط کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی کہ ان سمیت دیگر ملزموں کے خلاف طالبہ سے زیادتی کے ساتھ ویڈیو بنانے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہیں اور ان کو غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اسلئے ان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر