پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا، چیئر مین پی پی

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا، چیئر مین پی پی

خانقاہ شریف (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے اور غریب عوام کے حقوق کی جدو جہد کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی رانا محمد افضل کی رہائش گاہ پر ورکرکنونشن سے ہولوگرام خطاب میں کیا جہاں پر ورکروں ،(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

جیالوں کی کثیر تعداد موجودتھی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں اپنی ماں بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کروں گا اور رکنیت سازی مہم میں عوام میرا ساتھ دیں اور بھرپور شرکت کریں اس موقع پر ضلعی صدپاکستان پیپلزپارٹی شارخ ملک نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ کسانوں ،مزدوروں اور غریب عوام کے حقوق کیلئے مسلسل جدوجہد جاری رکھے گی کارکنان اور عہدے دوران رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کسان ،مزدورسمیت ہر طبقہ فکر کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کا منشور بھی عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے اس موقع پر تحصیل صدر رانا محمد افضل نے اپنے خطاب مین کہاعوام آئندہ عام الیکشن مین موجودہ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرکے قومی اداروں سے ٹکراو کی پالیسیوں پر گامزن شریف خاندان کو مودی سے یاری کا مزہ چکائیں گے اور ضلعی جنرل سیکریٹری ارشاد احمد سرویا،دلاور خان،عادل جاویدعباسی،رانا محمد صادق،ملک عدنان مسن،ملک باغ علی نمبردار جندومسن،ملک سجاد مسن،ملک شاہد مسن، شہباز پیرزادہ،حاجی کالے خان،ملک غلام محمد ساند ھی ،سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر